Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بالا کوٹ حملہ ، جس عمارت پر بم گرایا گیا وہ آج بھی سلامت ہے ، برطانوی خبر ایجنسی

بالا کوٹ حملہ ، جس عمارت پر بم گرایا گیا وہ آج بھی سلامت ہے ، برطانوی خبر ایجنسی
March 6, 2019 02:58 pm

لندن ( 92 نیوز) بالا کوٹ میں حملے کا ڈرامہ بھارت کی رسوائی کا باعث بن گیا ،برطانوی خبرایجنسی نے بھی بھارت کے بالاکوٹ ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا، برطانوی خبر ایجنسی نے بھی بھارت کے نام نہاد سرجیکل آپریشن ٹو بالا کوٹ ڈرامے کو بے نقاب کر دیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے جس جگہ بھارت نے مدرسے پر حملے کا دعویٰ کیا وہ عمارت اب بھی وہیں ہے۔ رائٹرز نے سٹیلائٹ کی اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر جاری کی ہیں، نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارت نےجن عمارتوں پر بم برسائے وہ تو آج بھی صحیح سلامت موجودہیں، اس کا ثبوت یہ تصاویر ہیں۔ اپریل 2018 میں بھی یہ عمارتیں موجود تھیں اور آج بھی بالکل صحیح سلامت اپنی جگہ پر ہیں، ایک ہزار کلو بم برسنے کے باوجود نہ ان کی چھتوں پر کوئی سوراخ ہوا اور نہ ہی کوئی دیوار تباہ ہوئی، کچھ ہوا بھی تو گنتی کے چند درخت ہی غائب ہوئے۔ رائٹرز نے یہ تجزیہ بھارت کے آٹھ روز سے جاری پروپیگنڈہ کے بعد جاری کیا، اس سے قبل نیوز ایجنسی نے بھارتی حکام کو سٹیلائیٹ تصاویر ای میل کرکے ان کا مؤقف بھی جاننے کی کوشش کی تاہم نہ تو بھارتی وزارت خارجہ نے کوئی جواب دیا اور نہ ہی وزارت دفاع نے۔

رابطہ کیجیے