بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں کا دعویٰ جھوٹ ہے ، راج ٹھاکرے

راج ٹھاکرے
۱۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی ہندو انتہا پسند تنطیم این این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار انتخابات  جیتنے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے ، راج ٹھاکرے نے  پلوامہ طرز کے ایک اور حملے کی پیش گوئی بھی کردی۔

راج ٹھاکرے نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا تب بھی ریاستی انتخابات ہونے والے تھے ، اب بھی انتخابات سے  قبل پلوامہ حملہ ہوا ، بی جے پی سرکار انتخابات جیتنے کیلئے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ۔ مودی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے عام انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا ایک اور حملہ کروا سکتے ہیں ۔

راج ٹھاکرے نے بالاکوٹ حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بھارتی فضائیہ کو غلط معلومات فراہم کیں ، کارروائی میں ہلاکتوں کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے ۔ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ۔

 

تازہ ترین ویڈیوز