Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بارش کے بعد اسلام آباد کا موسم سرد اور سہانا ہو گیا

بارش کے بعد اسلام آباد کا موسم  سرد اور سہانا ہو گیا
November 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)اسلام آباد میں   گھنگھور گھٹائیں ، بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا کیساتھ بارش  ہوئی جس کے بعد  سردی کی شدت بڑھ گئی اور موسم سہانا ہو گیا۔ شہر اقتدار کا موسم گزشتہ روز سے ابر آلود تھا، آج صبح کے وقت ہلکی بارش کے بعد ہر منظرنکھر گیا، شہرکے قدرتی مناظردل کو بھارہے ہیں، مارگلہ کی پہاڑیوں کے حسن کوچارچاند لگ گئے۔ سردی کی بارش میں شہریوں کو خوب بھاتی  ہے، اسی لیے تو وہ ٹھنڈ کی پروا کیے بغیر موسم کو انجوائے کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔