Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

باجوڑ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے تباہی ٹل گئی، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

باجوڑ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے تباہی ٹل گئی، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
February 12, 2021

خیبر (92 نیوز) باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل نواگئی چارمنگ میں آپریشن کے دوران بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام خیبر کے مطابق طورخم بارڈر پر کسٹم اور این ایل سی حکام کی مشترکہ کارروائی میں سیمنٹ سے بھرے مال بردار ٹرک سے سکینر کی مدد سے اسلحہ برآمد ہوا۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں 120 عدد پستول اور ساڑھے 43 ہزار کارتوس شامل ہیں۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔