بابر اعظم کے بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 500 رنز مکمل

بابر اعظم ‏ بلاسٹ ٹورنامنٹ ‏ ‏500 رنز مکمل لندن ‏ ‏92 نیوز کھیل سپورٹس کرکٹ
۲۵ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ شام

لندن ( 92 نیوز) بلاسٹ ٹورنامنٹ میں  شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بابر اعظم نےایونٹ میں 500رنز مکمل کر لیے۔

انگلینڈ میں جاری  ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر نے 11 میچ کھیل کر 541رنزبنا لیے،ٹی 20 کے نمبر ون بلے باز ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ کے ہونہار بلے باز  نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی اپنی دھاک بٹھادی ،انگلش کاؤنٹی سیزن ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بابر کے بلے سے رنز اگلنے کا سلسلہ جاری،پانچ سو سے زائد رنز بناڈالے ۔

ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے 11میچوں میں بابر اعظم نے 541رنز بنالیے ،جس میں چار نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

بابر 541رنز کے ساتھ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے نمبرون بلے باز بن چکے ہیں اور ابھی انکی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز