اے پی سی کے نام پر ذاتی مفادات کو ترجیح عوام کیساتھ سنگین مذاق، وزیراعلیٰ بزدار


اے پی سی کے نام ، ذاتی مفادات کو ترجیح ، عوام کیساتھ سنگین مذاق ، وزیراعلیٰ بزدار ، فواد چودھری ، لاہور ، 92 نیوز
21 ستمبر, 2020 12:53 شام

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اے پی سی کے نام پر ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

وزیراعلیٰ بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، ان عناصر نے اپنے دور میں پاکستان کی ترقی کا سفرکھوٹا کیا۔ اِن کا گٹھ جوڑ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔ اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح فلاپ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ناکام ڈرامے پر منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہئے، 22 کروڑ عوام نے اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر سن لیں، قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

ادھر دوسری جانب فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ‏کل کے خطاب میں نواز شریف یہ بتانا بھول گئے۔ یوسف رضا گیلانی کیخلاف خود کالا کوٹ پہن کر عدالت جا پہنچے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز