اے پی سیز 2023ء تک ہوتی رہیں گی، حکومت قائم رہے گی، چودھری سرور


اے پی سیز ، 2023ء تک ، حکومت قائم ، چودھری سرور ، گور نر سندھ عمران اسماعیل ، ملاقات ، لاہور ، 92 نیوز
20 ستمبر, 2020 12:59 شام

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کہتے ہیں دوہزار تیئس تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی، حکومت قائم رہے گی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور بارے بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ کا بارشوں سے متاثرہ سندھی عوام کیلئے ریلیف پیکج پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

چودھری سرور نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے یہ کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں۔ حکومت کے 2 سال مکمل ہوچکے باقی 3 سال بھی پورے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے۔ عوام حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے مخالفین ناکام ہوں گے۔ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔

گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز