اے ٹی پی فائنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست


۱۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۴ شام

برلن ( 92 نیوز )  اے ٹی پی فائنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں  عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اسپینش ٹینس اسٹار کو جرمنی کے الیگزنڈر زیوروف  نے آؤٹ کلاس کر دیا۔

اے ٹی پی فائنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں رافیل نڈال اور الیگزنڈر زیوروف مقابل ہوئے  ،  جرمنی ٹینس پلیئر نے پہلے سیٹ میں ہی نڈال کو نڈھال کردیا اور چھ دو،سے سیٹ جیت کر برتری  حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں بھی عالمی نمبر ایک رافیل نڈال میچ میں کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور الیگزنڈر زیوروف نے چھ،چار سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔

دوسرے میچ میں یونان کے اسٹیفنوس  نے  روس کے  ڈینئیل میدیوف  کو شکست دی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.