Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی پر ن لیگ اور جے یو آئی ف کا سخت ردعمل

اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی پر ن لیگ اور جے یو آئی ف کا سخت ردعمل
April 6, 2021

لاہور (92 نیوز) اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی پر مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کا بھی سخت ردعمل سامنے آگیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے اے این پی کے عمل کو تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دے دیا۔ کہا کہ وقت بتائے گا اے این پی نے کس کے کہنے پر کسے ووٹ دیا۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب بولیں امید ہے اے این پی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔ مزید کہا کہ ن لیگ بھی ایسا کرتی تو مولانا بطور سربراہ پی ڈی ایم وضاحت طلب کرسکتے تھے۔