Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
August 9, 2020

میونخ (92 نیوز) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام میونخ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی عنصر بٹ صدر میونخ محمد انور نے کی۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن  جرمنی کے زیر اہتمام میونخ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج  میں پاکستانی کشمیری ،مقامی کمیونٹی کے بچوں ،خواتین اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرہ سے صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی عنصر بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نہایت گھمبیر ہے دنیا بھر کے منصفو کو دیکھنا چاہیے۔

محمد انور اور محمد اکرم اور دیگر مقررین  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ان کی آواز کو ہم ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔