Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ای سی سی کی گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری

ای سی سی کی گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری
October 26, 2020 05:44 pm

اسلام آباد (92 نیوز) ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دیدی۔ گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کردی گئی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کی گئی۔ ای سی سی کو ٹی سی پی کے زیر اہتمام گندم کی درآمد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنوری 2021ء تک ٹی سی پی 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرلے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر تھی۔ 2010ء سے اب تک 4 بار گندم کی امدادی قیمت پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی کی درخواست پر گندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ مئٹرک ٹن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ای سی سی نے پاور ڈویژن کے 50 فیصد ٹیرف سبسڈی فرق کے اجراء کی بھی منظوری دیدی۔۔پاور ڈویژن کو دیئے جانے والے 65.8 ارب بجلی پیداکرنے والی کمپنیوں کو دیئے جائیں گے۔ حتمی منظوری کل وفاقی کابینہ دے گی، رواں سال گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر تھی۔ علاوہ ازیں ای سی سی نے اضافی بجلی صنعتوں کو 12.96 روپے فی یونٹ پر فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔

رابطہ کیجیے