ای ایف ایل فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے برٹن کو صفر نو سے شکست دے دی



ای ایف ایل فٹبال کپ , مانچسٹر سٹی , برٹن ,سیمی فائنل , گبرائیل جیسز
۱۰ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ شام

 لندن (92 نیوز) ای ایف ایل  فٹبال کپ میں مانچسٹر سٹی کی شاندار فتح ہوئی۔ مانچسٹر سٹی نے ایونٹ کے فرسٹ لیگ کے سیمی فائنل میں برٹن کو صفر  نو سے شکست دے دی۔

ای ایف ایل کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں برٹن کے ارمان خاک میں ملا دیے۔

مانچسٹر سٹی نے آغاز سے ہی  دھاک بٹھائی رکھی اور حریف ٹیم کی گول پوسٹ پربھر پور حملے کیے۔ پہلے ہاف میں مانچسٹر نے چار گول اسکور کر کے میچ میں گرفت مضبوط کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر سٹی کا جادو سر چڑھ کر بولا اور مزید پانچ گول اسکور کیے۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے گبرائیل جیسز نے گولز کی ہیٹرک کی۔

مانچسٹر سٹی نے نو صفر سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں رسائی کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی۔



تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.