Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ای او بی آئی کو منتقل کرنا مشترکہ مفادات کونسل کا متفقہ فیصلہ تھا، زلفی بخاری

ای او بی آئی کو منتقل کرنا مشترکہ مفادات کونسل کا متفقہ فیصلہ تھا، زلفی بخاری
December 22, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی زلفی بخاری نے سعید غنی پر غلط اور بےبنیاد اعداد و شمار پیش کرنے کا الزام عائد کردیا، کہتے ہیں کہ ای او بی آئی کو منتقل کرنا مشترکہ مفادات کونسل کا متفقہ فیصلہ تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کولیکشن کا قانون چیلنج کرنا ہے تو پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلا لیں۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ پر۔۔دونوں اداروں کو کنکرنٹ لسٹ سے 2011ء بین الصوبائی ہم آہنگی کا حصہ بنا دیا گیا۔ یہ کام خود پیپلز پارٹی نے کیا اور آج ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ نے پانچ، پانچ سال حکومت کی، صوبوں کو منتقلی کی بات ہی نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں جا چکا ہے۔ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ سندھ بورڈ آف ریونیو نے بہت زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ یہ نہیں کہ 100 کمپنیاں ہیں تو 50 سے رقم جمع ہوا۔ بات رقم جمع کرنے کی نہیں، کمپنیوں کی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے کاروباری طبقے نے سندھ حکومت کے خلاف کیس کر رکھا ہے۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ میں رقوم جمع کرنے کا مطلب ہے زیادہ ویلفیئر۔ وفاق سے 7 ارب روپے جمع ہوئے تھے، 7 منصوبے شروع کیے گئے۔ سندھ حکومت نے محنت کشوں کیلئے کیا کیا؟ کتنی پنشن بڑھائی۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کو صوبوں کی منتقلی کیلئے 9 اجلاس ہو چکے۔