ایک ہی دن میں ڈالر 6 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا

ڈالر ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ اونچی اڑان ‏ روپے کی قدر ‏
۲۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۵۱ شام

 کراچی (92 نیوز) روپے کو ڈالر کا زبردست جھٹکا لگ گیا۔ ایک ہی دن میں ڈالر 6 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر5 روپے 18 پیسے مہنگا کر 162 روپے 16 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے اضافے سے 163 روپے کا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جون میں ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ ایک ماہ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے بیرونی قرضوں کا حجم ایک ہزار 490 ارب روپے بڑھ چکا ہے۔

ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات سونے کی قدر پر پڑے۔ فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 81 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونا 428 روپے اضافے سے 69 ہزار 444 روپے میں فروخت ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس  سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 14 ہزار 4 ڈالر کا ہو گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز