ایک بڑا فضائی حادثہ ہونے سے بچ گیا ، دو مسافر طیارے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئے


ایک ‏ بڑا فضائی حادثہ ‏ کراچی ‏ ویب ڈیسک ‏
۱۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۸:۱۶ شام

کراچی ( ویب ڈیسک ) ایک اور بڑا فضائی حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا ، کراچی کی فضائی حدود میں دو مسافر طیارے آپس میں ٹکراتے ٹکراتے بچ گئے ۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کی فضائی حدود میں دو مسافر طیارے  ایک دوسرے کے سامنے آگئے تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹس کی حاضر دماغی نے ایک اور بڑے سانحے کو جنم لینے سے روک لیا۔  ایک ملکی پرواز  اسلام آباد سے کراچی ائیرپورٹ کی جانب آرہی تھی جب کہ ایک غیر ملکی  پرواز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی ۔ ملکی پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لئے بلدنی سے نیچے آرہی تھی جس کی بلندی 40 ہزار فٹ جب کہ غیر ملکی پرواز  کی  بلندی 35 ہزار فٹ تھی ۔

جب دونوں طیاروں کا درمیانی فاصلہ پانچ میل سے بھی کم رہ گیا تو ملکی پرواز بوئنگ 777 میں موجودہ ٹی اے سی اے ایس سسٹم فعال ہو گیا ، ملکی پرواز کا کپتان  جہاز کو تیزی سے نیچے جب کہ غیر ملکی پرواز کا کپتان جہاز کو چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔

اور یوں ایک اور فضائی حادثہ  ہونے سے بال بال بچ گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز