ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے الوداعی ملاقات


چیف آف دی نیول اسٹاف ، ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، نیول ہیڈ کوارٹرز ، الوداعی ، ملاقات
۰۷ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے نیول ہیڈکوارٹرز میں الوداعی ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے اعلیٰ شخصیت کا استقبال کیا ۔ پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ، ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، نیول ہیڈ کوارٹرز ، الوداعی ، ملاقات

بعد ازاں جنرل زبیر محمود حیات نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل زبیر محمود عباسی کی بطور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گراں قدر خدمات کی تعریف کی۔

نیول چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں، افواج کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے اور خطے میں دفاعی مضبوطی اور منظم فورس بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کے کردار کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے ملکی دفاع اور مسلح افواج کے لئے ان کی لائق تحسین خدمات کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے بے لوث تعاون پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شکریہ ادا کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف اور پاک بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں اعلیٰ شخصیت کو پرنسپل اسٹاف آفیسرز کے ساتھ الوداعی ملاقات کرائی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز