Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

ایچ آئی وی کا علاج ہے،تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے،بلاول

ایچ آئی وی کا علاج ہے،تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے،بلاول
May 25, 2019 11:27 pm

لاڑکانہ ( 92 نیوز) ایڈز کے مریضوں کی تعداد حد سے بڑھی تو بلاول بھی زخموں پر مرہم رکھنے لاڑکانہ پہنچ گئے،کہا کہ ایچ آئی وی کا علاج موجود ہے،کوئی حکومت تنہا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی،بیماری کے خلاف سب ساتھ دیں،دوسری طرف ایڈز کے مریضوں کی تعداد 678تک پہنچ گئی۔ بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرصحت تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو پہنچے ، ،ڈاکٹروں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی کہ 32روز کے دوران 22 ہزار سے زائد افراد کی بلڈ اسکریننگ کی گئی،آج بھی 14کیسز سامنے آئے،مجموعی تعداد678 تک پہنچ گئی، بلاول نے مریضوں سے ملاقات کی، کہا کہ زندگی بھرعلاج کرائیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا اب ایچ آئی اور ایڈز کو سزائے موت نہیں سمجھا جاتا ،ان کا علاج موجود ہے،وزیراعلیٰ کو فنڈ قائم کرنے کا کہہ دیا ہے ،اس مرض کے خلاف سب سے مدد مانگتا ہوں۔ ان کا کہنا تھ اکہ  بچوں کی زندگی اور صحت غیر سیاسی ہونا چاہئے، متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر کرنا برداشت نہیں کی جائے گی۔ بلاول بھٹو نےکہا وزیراعظم ہاؤس اور وزرا کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں،لگتا ہے حکومت ایک افطار پارٹی کی مار ہے،جلددوسرا افطار ڈنر بھی رکھیں گے۔

Contact Details