Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایون فیلڈ ریفرنس ،نوازشریف کی سزامعطلی کیخلاف نیب اپیل خارج کرنیکا تفصیلی ‏فیصلہ جاری

ایون فیلڈ ریفرنس ،نوازشریف کی سزامعطلی کیخلاف نیب اپیل خارج کرنیکا تفصیلی ‏فیصلہ جاری
January 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایون فیلڈ ریفرنس  میں نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب اپیل خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ، فیصلے میں کہا گیا ہے عدالت عظمٰی قراردے چکی ہے کہ فیصلے مختصر لکھے جائیں  ۔ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف سزامعطلی کیخلاف نیب اپیل خارج کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ، فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نےتحریرکیا، سپریم کورٹ کے5رکنی بینچ نےنیب کی اپیلیں خارج کی تھیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نےضمانت کافیصلہ لکھتے ہوئے عدالت عظمیٰ کی گائیڈ لائنزکومدنظرنہیں رکھا۔ سپریم کورٹ قراردےچکی ہے کہ ضمانت کےفیصلےمختصرلکھےجائیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نےضمانت کا فیصلہ بھی41صفحات پرتحریرکیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ ہائیکورٹ ضمانت کےکیس میں میریٹس کو بھی زیربحث لائی ، ہائیکورٹ نے فیصلےمیں کچھ حتمی نتائج بھی اخذ کیے، ہائیکورٹ نے مرکزی درخواستوں کی سماعت کےدوران ہی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ دیا۔ تحریری فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ نیب کیسز میں ہائیکورٹ غیر معمولی آئینی دائرہ سماعت استعمال کر سکتی ہے، نواز شریف کیس میں ایسے کوئی غیر معمولی حالات نہیں تھے، نواز شریف کی ضمانت اور اسکی منسوخی کیلئے وجوہات بالکل مختلف ہیں۔ نیب کی اپیل ایسے شخص کیخلاف ہے جو پہلے ہی جیل میں ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کی دوسری فریق خاتون ہے، قانون خواتین کو ضمانت میں رعایت فراہم کرتا ہے۔ایسے حالات میں نیب کی اپیل مسترد کی جاتی ہے ۔