Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز ، نیب کی نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی استدعا

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز ، نیب کی نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی استدعا
March 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نیب نے نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر جلد سماعت کی استدعا کر دی۔

نیب نے ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو دونوں ریفرنسز میں سزا سنائی تھی۔