ایونجرز اینڈ گیم سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی دوسری فلم بن گئی ‏

ایونجرز اینڈ گیم دوارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرنیوالی دوسری فلم بن گئی ‏
۰۷ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن

لاس اینجلس ( 92 نیوز) سپر ہیرو فلم ایونجرز اینڈ گیم  کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار ہے ، محض 11 دنوں میں دو  ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے  سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی۔

مارویل  اور ڈزنی اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی  فلم ایونجرز اینڈ گیم  نے  کمائی کے سارے پیمانے توڑ دئیے ۔

سپر ہیرو فلم نے صرف گیارہ دنوں میں دو ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا، اس کیساتھ اُس نے کمائی کی دوڑ میں شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کو  تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔

ٹائی ٹینک فلم کا حذف کیا جانے والا سین 20 سال بعد ریلیز

ایونجرز اینڈ گیم تاریخ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم  اواتار سے محض ساٹھ کروڑ ڈالر پیچھے ہے ۔

فلمی پنڈتوں کے مطابق جس طرح ایوینجرز اینڈ گیم باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے  یقینی طور پر وہ  اواتار کا ریکارڈ توڑ دے گی ۔

دوسری جانب ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم رم آف دی ورلڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

رم آف دی ورلڈ ‏
رم آف دی ورلڈ ‏

فلم میں  چار ننھے سپاہی بچائیں دنیا کو گے ، فلم کی کہانی چار بچوں کی دنیا کو خلائی مخلوق کے سے بچانے کی جدوجہد پر مبنی ہے۔

فلم 24 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز