Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این سی او کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِتشویش

این سی او کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِتشویش
April 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ انیڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں ویکسین کی خریداری اور تقسیم پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے سائینو فارم کی 10 لاکھ ڈوزخریدیں اور صوبوں میں تقسیم کیں۔ انہوں نے صوبوں کو ویکسی نیشنز کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کردی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 65 سال سے زائد سینئر کسی بھی قریبی ویکسینشن سینٹر میں واک اِن کرتے ہوئے ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں۔