Friday, June 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این سی او سی نے عید سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے

این سی او سی نے عید سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے
May 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے عید سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے۔ عید الفطر پر عید ملنے کی روایت سے گریز کیا جائے۔

این سی او سی نے قرار دیا کہ عید الفطر پر عید ملنے کی روایت سے گریز کیا جائے۔ عید پر انتہائی ضروری ہو تو ہی سفر کریں اور فیملی اجتماعات سے بھی اجتناب کریں۔ عید پر خاندان والوں کے ساتھ آؤٹ ڈور بیٹھیں۔ ایک میٹر کا فاصلہ یقینی بنائیں۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ نماز عید کے دوران تمام کھڑکیاں، دروازے کھلے رکھیں۔ جائے نماز گھر سے ساتھ لائیں۔ عید اجتماع میں واٹر کولر کا استعمال نہ کریں۔ فرش کی صفائی یقینی بنائی جائے۔