Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔ حلقے میں دوبارہ انتخابات کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت 19  فروری کے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

پی ٹی آئی امیدوار کا کہنا ہے کہ دوبارہ الیکشن کرانے کا مطلب حلقے کے عوام کو دوبارہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں دھکیلنا ہے۔ مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔ اپیل میں نون لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔