Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 247 میں فیصل واوڈا کی کارکردگی خاص نہیں رہی، ہارون الرشید

این اے 247 میں فیصل واوڈا کی کارکردگی خاص نہیں رہی، ہارون الرشید
April 25, 2021

لاہور (92 نیوز) این اے 247 کے انتخابات کی آمد آمد ہے، 92 نیوز کے پروگرام مقابل میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے حلقے کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ این اے 247 میں فیصل واوڈا کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ، حالات پی ٹی آئی کے حق میں بہتر نہیں لگ رہے۔

اخبار نویس فرخ وڑائچ نے تجزیہ پیش کیا کہ فیصل واوڈا نے حلقے میں فنڈز تو لگائے مگر پانی کا مسئلہ ہے ، جنرل الیکشن میں تحریک لبیک کے امیدوار نے 23 ہزار ووٹ لئے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقے میں بظاہر حالات نارمل ہیں، الیکشن امن وامان سے ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ تحریک لبیک کے 23 ہزار ووٹ پی ٹی آئی کو جانے کی امید نہیں، تو مفتاح کا ہی پلڑا بھاری لگتا ہے۔