Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 221 تھرپارکر کا ضمنی انتخاب ، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

این اے 221 تھرپارکر کا ضمنی انتخاب ، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا
February 22, 2021

تھرپارکر (92 نیوز) این اے 221 تھرپارکر کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

تھرپارکر میں پھر تیر چل گیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے دو سو اکیس کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔ سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ جیلانی ایک لاکھ  دو ہزار دو سو بتیس ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار نظام الدین راہموں باون ہزار پانچ سو بائیس ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا ٹرن آوٹ اٹھاوناعشاریہ اٹھاسی فیصد رہا۔

گذشتہ روز پولنگ کے دوران کچھ بدمزگی کے واقعات بھی پیش آئے۔ ایک پولنگ اسٹیشن میں کپڑوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سےکچھ دیر کے لئے پولنگ کا عمل روکنا پڑا تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد پولنگ دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔ چھاچھرو کے مختلف گاؤں میں ووٹرز کے آپس میں جھگڑوں کے واقعات بھی پیش آئے۔ جی ڈی اے نے پیپلزپارٹی پر دھاندلی کرنے کا الزام لگایا۔

این اے دو سو اکیس کی نشت پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کی وجہ سےخالی ہوئی تھی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ تھر کے عوام نے تیر پر ووٹ لگا کر پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیا۔ یہ بھی کہا کہ تھر کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے بڑی محنت کی ہے۔