این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

این اے دو سو پانچ ضمنی انتخابات گھوٹکی پولنگ وقت ختم
۲۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ شام

 گھوٹکی (92 نیوز) این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 290 میں سے 150 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر 52594 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار احمد علی مہر 32927 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گھوٹکی این اے 205 میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا ۔ حلقہ کے ووٹروں نے اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے  پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔ پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔

ریٹرننگ افسر کی شکایت پر پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور طاہرہ دعا بھٹو کو حلقے سے باہر نکلانے کا حکم  جاری کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر کو بھی حلقے سے باہر نکالنے کی ہدایت دیدی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز