این آئی سی ایل کرپشن ، سندھ ہائیکورٹ نے تمام ملزموں کو بری کر دیا


۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۷ شام

 کراچی (92 نیوز) این آئی سی ایل کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے تمام ملزموں کو بری کردیا ۔ سابق چیئرمین ایازخان نیازی اور دیگر ملزموں کی اپیلیں منظور کر لی گئیں۔

این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی ودیگر ملزموں نےاحتساب عدالت کے فیصلے کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ عدالت نے اپیلیں منظور کر لیں اور تمام چھ ملزموں کو بری کردیا۔ دیگر ملزمان میں امین قاسم دادا، حر رہائی گردیزی، عامر حسین، زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں۔

احتساب عدالت نے ملزمان کو دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ احتساب عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیےتھے۔

نیب حکام کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ ریفرنس میں دو ملزمان پلی بارگین بھی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز