Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اینکر مرید عباس کا قتل ، پولیس قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی

اینکر مرید عباس کا قتل ، پولیس قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی
July 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس اور دوست خضرحیات کے قتل کیس میں پولیس چار روز گزرنے کے بعد بھی قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں عادل زمان عاطف زمان کے ساتھ نظر آرہا تھا۔ فوٹیج میں عادل زمان کو بھائی کو روکنے کے بجائے اس کی مدد کرتے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق عادل زمان کے موبائل کی آخری لوکیشن بالاکوٹ آئی تھی۔ پولیس کی ایک ٹیم آج بالا کوٹ روانہ ہو گی لیکن کیا ملزم پولیس کے انتظار میں وہاں بیٹھا ہو گا؟ دوسری جانب قتل کیس کی گھتی سلجتی ہے تو پھر الجھ جاتی ہے۔ تفتیش میں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے سے شروع ہونے والا معاملہ کروڑوں سے ہوتا ہوا اربوں تک پہنچ گیا ہے۔ عاطف زمان کو رقم دینے والے مزید نئے انویسٹر میں سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق کسی نے دو کسی نے چار تو کسی نے سات کروڑ روپے انویسٹ کئے تھے۔ پولیس نے آج مزید تین انویسٹرز کو بیانات کے لئے طلب کیا۔ تمام افراد کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابتک 5 افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔ نجی اسپتال میں زیر علاج ملزم عاطف زمان کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کا باقائدہ بیان طبعیت مکمل بحال ہونے کے بعد ریکارڈ کیا جائے گا۔