ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف 24 ستمبر کو احتجاج کا اعلان


ایم کیو ایم پاکستان ، سندھ حکومت ، 24 ستمبر ، احتجاج کا اعلان ، کراچی ، 92 نیوز
21 ستمبر, 2020 1:19 شام

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے سندھ حکومت کیخلاف 24 ستمبر کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کوٹہ سسٹم کے خاتمے اور مسائل کے حل کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔ پاکستان سے محبت کو غلامی نہ سمجھا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کا کہنا تھا کہ سندھ کو کرپٹ اور نسل پرست پی پی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے، صوبے کا مطالبہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے حقوق غصب کرنے کے خلاف ہم یہ ریلی نکال رہے ہیں۔ میں سب  سے کہتا ہوں رنگ و نسل، لسانیت کی پرواہ کئے بغیر کراچی کے حق کے لئے اس ریلی میں شرکت کی جائے۔

خالد مقبول صدیقی مزید بولے کہ ہم 4 اکتوبر کو حیدرآباد اور 11 اکتوبر کو میر پور خاص میں بھی ریلی نکالیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز