Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ‘‘ مردم شماری ’’ ضروری ہے، گورنر سندھ

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ‘‘ مردم شماری ’’ ضروری ہے، گورنر سندھ
December 25, 2020

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ مردم شماری ضروری ہے۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا مطالبہ ایک ہی ہے۔

انہوں نے کہا فوری مردم شماری سے بلدیاتی انتخابات مؤخر ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم کا پلان ہے کہ دو ہزار بائیس میں مردم شماری کی تیاری شروع کریں۔ چاہتے ہیں کہ دو ہزار تئیس کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر مردم شماری غلط ہے تو اس کا آئندہ مردم شماری سے ہی علم ہوگا۔ مردم شماری کے اعدادوشمار درست نہیں اسے ہم دوبارہ کرائیں گے۔ حلقہ بندیاں بھی نئی مردم شماری کے مطابق کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا، ایم کیو ایم کے دوست کو اس بات کا ایشو ہے کہ مردم شماری کو منظور کر لیا گیا ہے، ایم کیوایم سمجھتی ہے ہماری حکومت نئی مردم شماری کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

گورنر سندھ بولے کہ 18 ویں ترمیم کا معاملہ صرف سندھ تک محدود نہیں، پورے ملک کا ہے۔ 18 ویں ترمیم میں جو چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں اِنہیں ضرور کرلیا جانا چاہئے۔ اکرم درانی ٹھیک جگہ پر گئے، انہیں شہبازشریف سے ہی بات کرنی چاہئے تھی۔