Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم کیوایم پاکستان نے کابینہ کی مردم شماری کی منظوری مسترد کردی

ایم کیوایم پاکستان نے کابینہ کی مردم شماری کی منظوری مسترد کردی
December 25, 2020

کراچی (92 نیوز) وفاقی کابینہ کی جانب سے مردم شماری کی منظوری کو حکومت کی حلیف ایم کیوایم پاکستان نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔

ایم کیوایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا پر یس کا نفرنس میں کہنا تھا کہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے پہلا مطالبہ صحیح مردم شماری تھا، تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے اس عوامی مطالبے کے لیے عوام سے ہی رجوع کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہآپ سب کے علم میں ہے کہ کئی دہائیوں سے سندھ کے شہری علاقے اور خصوصا کراچی انکو زندگی کے ہر شعبے مین پیچھے رکھا گیا۔ سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی، اب ثابت ہوچکا یہ جان بوجھ کر کیا گیا،

تمام زیادتیوں کے باوجود کراچی آج بھی پاکستان کے خزانے میں 60 سے 65 فیصد ادا کرتا ہے۔ کراچی کے ساتھ نا انصافیوں سے لگتا ہے کہ کوئی قومی اتفاق رائے ہو، سندھ کے بڑے شہروں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔