Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم پی اے شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایم پی اے شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق
February 16, 2020
نو شہرو فیروز (92 نیوز) ایم پی اے شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں ، شہناز انصاری  اپنے بہنوئی کے چالیسویں پر موجود تھیں کہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو تین گولیاں لگیں ، ذرائع کے مطابق شہناز انصار ی پر اراضی کا تنازع میں فائرنگ کی گئی ۔ شہناز انصاری دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں ،وہ  پیپلزپارٹی شعبہ خواتین نوشہروفیروز  کی صدر اور سندھ اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رکن بھی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا  اور  ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی کو فوری رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔