ایم این اے باسط سلطان بخاری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ‏


ایم این اے ‏ باسط سلطان بخاری ‏ نیب ‏ ریڈار ‏ مظفر گڑھ ‏ ‏92 نیوز پاکستان تحریک انصاف
۱۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۵ شام

مظفر گڑھ ( 92 نیوز)  پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور ایم این اے نیب کے ریڈار پر آگیا ، نیب ملتان نے مظفر گڑھ سے ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری کی جائیدادوں کے بارے میں ریونیو حکام اور اسسٹنٹ کمشنر سے تفصیلات طلب کرلیں ۔

مظفرگڑھ سے ایم این اے  سید باسط سلطان بخاری کے خلاف نیب ملتان نے تحقیقات شروع کر دیں ، اور اس سلسلے میں نیب کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی کی جائیداد کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سمیت مختلف افسران کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نیب ملتان نے ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ اور بچوں کے نام جائیدادوں کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں ،  ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری کی ملتان، مظفرگڑھ سمیت بڑے شہروں میں کروڑوں روپے کی قیمتی کمرشل اور زرعی اراضی ہے۔

سید باسط سلطان بخاری تحریک انصاف سے قبل مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی حکومتوں کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز