Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایمل ولی کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون، اے این پی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے سے آگاہ کیا

ایمل ولی کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون، اے این پی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے سے آگاہ کیا
April 6, 2021

کراچی (92 نیوز) اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی دوسری پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے۔ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں اے این پی اپنا لائحہ عمل خود تیار کرے گی۔

بلاول بھٹو کی جانب سے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا گیا، بولے کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کرنا چاہتی ہیں، جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔