Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور اہلیہ کی 25 برس بعد راہیں جدا ہو گئیں

ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور اہلیہ کی 25 برس بعد راہیں جدا ہو گئیں
January 11, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص اور ایما زون کے بانی جیف بیزوز اور اہلیہ کی 25 برس بعد راہیں جدا ہو گئیں۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جیف نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار کی اہلیہ میں دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ایمازون کے بانی کی اہلیہ نے انہیں متنبہ بھی کیا مگر وہ نہیں مانے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیف بیزوز کے اثاثوں کی مالیت 137 ارب ڈالرز ہے، اگر میکنزی نے ریاستی اصولوں کے تحت طلاق لینے کا فیصلہ کیا تو ایمازون کے مالک کو 50 فیصد اثاثوں سے محروم ہونا پڑے گا جس کے بعد ایمازون کے مالک کمپنی کی ملکیت سے محروم ہوجائیں گے جبکہ اُن کی اہلیہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔