ایل ڈی اے نے اسحاق ڈار کا چار کنال اور سترہ مرلے کا ہجویری بنگلہ قبضے میں لے لیا

ایل ڈی اے اسحاق ڈار چار کنال سترہ مرلے ہجویری بنگلہ قبضے
۲۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام

 لاہور (92 نیوز) عدالتوں سے مفرور اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے سابق وزیر خزانہ کا چار کنال اور سترہ مرلے کا ہجویری بنگلہ قبضے میں لے لیا۔

نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کی پراپرٹی منجمد کیخلاف اہل خانہ نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ حکم امتناعی ختم ہونے پر آج ضلعی انتظامیہ نے بنگلہ تحویل میں لیا۔

ایل ڈی اے اور انتظامیہ نے کارروائی کر کے سابق وزیر خزانہ  کا بنگلہ قبضے میں لے لیا۔ اسحاق ڈار کا 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری  بنگلہ گلبرگ میں واقع ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے حکم امتناعی ختم  ہونے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کا کنٹرول  حاصل  کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز