Tuesday, November 24, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایل ڈی اے نے اسحاق ڈار کا چار کنال اور سترہ مرلے کا ہجویری بنگلہ قبضے میں لے لیا

ایل ڈی اے نے اسحاق ڈار کا چار کنال اور سترہ مرلے کا ہجویری بنگلہ قبضے میں لے لیا
July 27, 2019 03:52 pm

 لاہور (92 نیوز) عدالتوں سے مفرور اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے سابق وزیر خزانہ کا چار کنال اور سترہ مرلے کا ہجویری بنگلہ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کی پراپرٹی منجمد کیخلاف اہل خانہ نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ حکم امتناعی ختم ہونے پر آج ضلعی انتظامیہ نے بنگلہ تحویل میں لیا۔ ایل ڈی اے اور انتظامیہ نے کارروائی کر کے سابق وزیر خزانہ  کا بنگلہ قبضے میں لے لیا۔ اسحاق ڈار کا 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری  بنگلہ گلبرگ میں واقع ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے حکم امتناعی ختم  ہونے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کا کنٹرول  حاصل  کیا گیا۔

رابطہ کیجیے