Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ ، عوام بلبلااٹھے ‏

ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ ، عوام بلبلااٹھے ‏
September 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، یکمشت 12 روپے اضافہ سے عوام بلبلا اٹھے ۔ عوام کاکہنا ہے کہ اس حکومت  سے ریلیف ملنے کی بہت امید تھی لیکن اب یہ بھی مافیا کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ۔ سردیوں کی آمد کیساتھ ہی حکومت کی جانب سے عوام کا چولہا ٹھنڈا کرنے کا پلان  ترتیب دے دیا گیا  جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے  ایل پی جی کی قیمت میں یکمشت 12 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ بارہ روپے کے اضافے کے بعد  ایل پی جی  کی قیمت  113سے بڑھا کر ایک سو پچیس ہو گئی  ، عوام کا کہنا ہے کہ ووٹ لینے کے  لیے اس حکومت نے بہت وعدے کیے لیکن اقتدار کی مسند پر بیٹھتے ہی سارے وعدے ہوا ہوگئے  ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو ایک بارش اور موسم میں خنکی ہوئی ہے اور قیمت میں اضافی کر دیا گیا ہے جب گیس کی قلت ہوں گی تو اس کی قیمت دو سو روپے تک پہنچ جائے گی ۔ عوامی رکشا یونین کے چیئرمین مجید غوری کا کہنا ہے کہ رکشا ڈرائیور کی روزی سستی ایل پی جی کے باعث ہی ممکن ہے لیکن اس حکومت سے جوجو بھی توقعات تھی وہ انہوں نے ایک سال میں ہی ختم کردیں ۔ مارکیٹ میں پہلے ہی  ایل پی جی مقررہ قیمت سے دس روپے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہے جس کا شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی قیمت  میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کی اپیل بھی کی ہے ۔

رابطہ کیجیے