ایل این جی کیس ، شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ‏

ایل این جی
۲۶ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  نیب میں پیش ہو گئے ۔

شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا ، سابق وزیر اعظم مطلوبہ ریکارڈ ساتھ نہ لائے  اور نیب سے مہلت طلب کر لی ۔

نیب حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیب ایل این جی معاہدے پر جو ریکارڈ مانگے گا فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز