ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ نیب میں طلبی

عدالتی فیصلے ‏ تاریخ کا حصہ ‏ شاہد خاقان عباسی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏
۱۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ نیب میں طلب کر لیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کو آج صبح دس بجے نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے ایل این جی سکینڈل میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو آج قومی احتساب بیور راولپنڈی میں طلب کرلیا۔ شاہد خاقان عباسی نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک زبیر احمد کے سامنے پیش ہونگے۔

سابق وزیر پیٹرولیم سے قطر سے ایل این جی کی درآمد میں کرپشن کے حوالے  سے سوالات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں پہلے بھی پیش ہوچکے ہیں جبکہ بلٹ پروف گاڑی کے ناجائز استعمال کے حوالے سے نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز