ایل او سی پر کھوئی رٹہ میں بھارت کے خلاف مارچ ، مظاہرین پر بھارتی فوج کی گولہ باری

۰۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۷ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ایل او سی پر کھوئی رٹہ میں بھارت کے خلاف مارچ کے دوران مظاہرین پر بھارتی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے شہری محصور ہو کر رہ گئے۔

قبل ازیں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی ۔ بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو راکٹوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو معصوم شہری شہید ہو گئے تھے ، شہید ہونے والوں میں 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شامل تھے جن کا تعلق گاؤں ناگرئے سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا گیا، پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی دشمن کی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجیوں کے ہلاک جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔

تازہ ترین ویڈیوز