Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف بی آر کیلئے مشکلات ، 4 ہزار 963 ارب روپے ٹیکس محصولات کا سالانہ ٹارگٹ مشکل ، ذرائع

ایف بی آر کیلئے مشکلات ، 4 ہزار 963 ارب روپے ٹیکس محصولات کا سالانہ ٹارگٹ مشکل ، ذرائع
January 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر کیلئے مشکلات آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق 4 ہزار 963 ارب روپے ٹیکس محصولات کا سالانہ ٹارگٹ مشکل ہو گیا۔ کورونا وائرس اور ٹیکس ریفنڈ کا بوجھ اصل وجہ قرار دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جنوری تا جون دو ہزار اکیس ایف بی آر کو دو ہزار سات سو انسٹھ ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہو گا۔ یہ پہاڑ جیسا ششماہی ٹارگٹ جون تا دسمبر ششماہی میں 2204 ارب روپے جمع کر لینے کے باوجود سر پر کھڑا ہے۔ گزشتہ سال پہلی ششماہی میں 2 ہزار 101 ارب روپے ٹیکس جمع ہو سکا تھا۔ یہ کولیکشن صرف 5 فیصد گروتھ ظاہرکرتی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے پہلے 6 ماہ میں ایف بی آر ٹارگٹ کے قریب کولیکشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ حکومت نے بزنس حلقوں سے ریفنڈ ادائیگی کا وعدہ کر رکھا ہے۔ وعدے کی خلاف ورزی پر مارکیٹ میں منفی ردعمل سے بچتے ہوئے حکومت ٹارگٹ حاصل کرنے کیلیئے کوشاں ہے۔ محصولات بڑھانے کا آئی ایم ایف کا ٹارگٹ بڑھانے سے حکومت کو چھوٹ گزشتہ ہفتے مل چکی ہے تاہم بجٹ خسارہ ایک حد سے بڑھ جانے پر پاک آئی ایم ایف تناؤ بڑھ سکتا ہے۔