Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف بی آر کا ایک لاکھ 13ہزار پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ

ایف بی آر کا ایک لاکھ 13ہزار پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ کا سراغ  لگانے کا دعویٰ
February 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر نے ایک لاکھ تیرہ ہزار پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کر دیا ،بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کی صرف تعداد معلوم کی گئی، 7 ماہ میں یہ پتہ چلا کہ ان اکاؤنٹس سے پاکستانیوں کو بھی ترسیلات ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اکاونٹس کا مکمل ڈیٹا حاصل نہیں کیا جا سکا تاکہ ثابت ہو سکے کہ یہ ترسیلات واقعی منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے جن اطلاعات کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا وہ اس قابل نہیں کہ ان کی بنیاد پر  متعلقہ بینکوں اور اکاؤنٹ ہولڈرز سے رابطہ کر سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس مبینہ منی لانڈرنگ والے ان اکاؤنٹس میں ترسیلات آنے اور جانے کی تاریخوں اور رقوم کا ڈیٹا تک نہیں ہے۔