ایف بی آر نے جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


ایف بی آر
۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۰۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایف بی آر نے ڈھائی سال کے بعد 20 بڑے شہروں کیلئے  جائیداد کی قیمتوں پر نظرثانی  کردی ، ملک کے 20 بڑے شہروں کے لیے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )  نے جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کراچی کے لیے جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، کراچی میں جائیداد کی کیٹیگریز 9 سے بڑھا کر 11 کر دی گئیں۔

کیٹیگری اے ون میں جائیداد کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے فی مربع گز تک اضافہ کیا گیا ، کیٹیگری اے ون میں اوپن رہائشی پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ، رہائشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 8 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

کراچی میں کیٹیگری اے ون میں کمرشل اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ۔ کیٹیگری اے ون میں کمرشل بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 13 ہزار 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

کیٹیگری ون میں جائیداد کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے فی مربع گز تک اضافہ کیا گیا ہے ، کیٹیگری 2 میں جائیدا کی قیمتوں میں 12 ہزار روپے فی مربع گز تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

کیٹیگری 3 میں جائیداد کی قیمتوں میں 5 ہزا روپے فی مربع گز تک اضافہ کیا گیا ہے ۔  کراچی میں کیٹیگری 4 میں جائیداد کی قیمتوں میں 3 ہزار 800 روپے فی مربع گز تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور ،کوئٹہ ،جھنگ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، جہلم، ملتان، سکھر اور حیدر آباد ، مردان اور ایبٹ آباد کے لیے بھی جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے ۔

ایف بی آر نے ڈھائی سال کے بعد 20 بڑے شہروں کے لیے جائیداد کی قیمتوں پر نظرثانی کی ہے.  ایف بی آر نے اس سے قبل اگست 2016 میں پہلی بار جائیداد کی قیمتوں کا تعین کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز