ایف بی آر موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی سے روکنے کے حکم کیخلاف اپیل کریگا


ایف بی آر
۳۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر موبائل فون کارڈ پر ٹیکس کٹوتی سے روکنے  کے سپریم کورٹ کے حکم کےخلاف اپیل کرے گا۔

چیئرمین  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل فون پر ٹیکس کٹوتی کے خاتمے سے محصولات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

چینل  92 نیوز سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 500 سے زیادہ مالیت کے کارڈ اور لوڈ پر کٹوتی ختم کرنے کیخلاف اپیل کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپیل کی تیاری کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے  سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر سے ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور معاملے پر پالیسی بنانےکا بھی کہا تھا  جس کےبعد سے موبائل صارفین کو  پورا بیلنس مل رہاہے ۔

عدالتی احکامات سے قبل 100 روپے کے کارڈ پر تقریباً 84 روپے کا بیلنس ملتا تھا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے کالا دھن سفید کرنے والے سینکڑوں افراد کے خلاف  بھی شکنجہ تیار کر لیا۔

ایف بی آر نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے فیصل آباد کے 300 سے زائد افراد کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

تازہ ترین ویڈیوز