ایف آئی اے کا بانی ایم کیو ایم کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ


ایف آئی اے ، بانی ایم کیو ایم ، پاکستان ، بیرون ملک ، جائیدادیں ، ضبط ، فیصلہ
03 جولائی, 2020 3:53 شام

 اسلام آباد (92 نیوز) یا نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔ بانی متحدہ کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف آئی اے نے بانی متحدہ کی جائیداد ضبطگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز احمد نے  انسداد دہشت گردی  کی عدالت  میں درخواست دائر کردی۔ عدالت 14 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گی۔

ایف آئی اے نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی  ہے کہ فوجداری کی دفعہ 88  کے تحت ملزمان بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کی پاکستان اور بیرون ملک  جائیدادیں بحق سرکار ضبط  کی جائیں۔ چاروں ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہوئے ہیں ۔ عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قراردیکر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت عمران فاروق قتل کیس میں تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز