Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

ایف آئی اے کی کراچی میں بڑی کارروائی،’’ را‘‘ نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے کی کراچی میں بڑی کارروائی،’’ را‘‘ نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار
October 24, 2020 01:23 pm

کراچی (92 نیوز) ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘ کے نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے، ملزم کراچی واٹر اینڈ  سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا۔ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جا چکا ہے۔ حکام نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ کراچی میں "را" کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا۔ محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا تھا۔ حوالہ ہنڈی سے بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ ملزم دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل جا چکا ہے۔ ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما  آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو تمام ہدایات بھارت  سے محمود صدیقی دیتا تھا۔

Contact Details