ایف آئی اے نے آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی


ملک بھر، آٹا بحران سنگین، پنجاب، کئی شہروں، 20 کلو، آٹے کا تھیلا، نایاب
07 مارچ, 2020 12:11 شام

اسلام آباد (92 نیوز) ایف آئی اے نے آٹا بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے آٹا بحران سے متعلق رپورٹ صوبوں سے شئیر کردی۔ رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دے دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں بدانتطامی آٹا بحران کی بنیادی وجہ قرار دی گئی، ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا،

ملک میں اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز