ایسٹونیا میں چینی لینٹرن فیسٹیول کا انعقاد


ایسٹونیا چینی لینٹرن فیسٹیول ‏92 نیوز
۰۹ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام

ایسٹونیا ( 92 نیوز) یورپ کے ملک ایسٹونیا میں رنگا رنگ روشنیوں سے مزین چینی لینٹرن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن کے ایک پارک میں منعقد ہونے والے اس چینی میلے میں پانڈا اور پگوڈا کی بڑی بڑی رنگ برنگی لالٹینیں سجائی گئیں۔

میلے کی خاص بات چالیس میٹر لمبا ڈریگن تھا ، یہ ایسٹونیا میں اپنی نوعیت کا پہلا میلہ ہے جس میں 25 سے زیادہ چیزوں کو دس ہزار ایل ای ڈی بلبوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فیسٹول کا افتتاح چینی سفیر نے کیا ،  یہ 12 جنوری تک جاری رہے گا اور اس میں ایک لاکھ لوگوں کے آنے کی امید ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز