Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایران کے ایٹمی پروگرام کا "باپ" محسن فخری زادے 6 ساتھیوں سمیت قتل

ایران کے ایٹمی پروگرام کا "باپ" محسن فخری زادے 6 ساتھیوں سمیت قتل
November 28, 2020

ایرانی ایٹمی پروگرام کے لیے یہ اب تک کا سب سے بڑا دھچکا۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی اور ’’ایران کے بم کا باپ‘‘ کے نام سے مشہور سائنسدان محسن فخری زادے کو دارالحکومت تہران کے قریب قتل کر دیا گیا۔

ایران کی وزارتِ دفاع کے مطابق محسن فخری زادے دارابسارڈ میں ہونے والے حملے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد فخری زادے کی کار پر فائرنگ شروع کی۔ ایرانی حکام کے مطابق محسن فخری زادہ کے ہمراہ ان کے چھ ساتھی بھی قتل کر دیئے گئے ہیں۔

ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگا دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ محسن فخری زادے کا قتل بزدلہ حرکت ہے جس کے خوفناک نتائج مرتب ہونگے اور واقعے میں اسرائیلی کردار کے سنجیدہ شواہد موجود ہیں۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وہ ایرانی سائنسدان کے قتل کا بدلہ لیں گے جیسے ماضی میں لیتے رہے ہیں۔

2010 سے 2012 کے درمیان چار ایرانی سائنسدانوں کو قتل گیا تھا اور ایران ان کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام لگاتا رہا ہے۔اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے مئی 2018 میں ایران کے  ایٹمی پروگرام کے متعلق بتاتے ہوئے فخری زادے کا نام کا خصوصی طور پر لیا تھا۔